فوٹو گیلری
مشہد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے اور اس اعتبار سے اس شہر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پرغیر معمولی مذہبی اور جغرافیایی اھمیت حاصل ہے۔ امام رضا علیہ سلام کا روضہ مبارک ھونے کے سبب مشہد دنیا بھر میں دوسرا سب سے بڑا مذہبی شہر بن چکا ہے۔
علاوہ ازیں اس شہر کی سرحدیں دیگر ممالک سے بھی ملتی ہیں۔ یہاں مذہبی اور ثقافتی مقامات اور آثار بھی موجود ہیں۔
مزید برآں وزارت خارجہ کے دفاتر، غیر فارسی زبان طالبعلموں کے لیے فارسی زبان کے تدریسی مرکز، سیاحتی مقامات، بین الاقوامی ھوایی اڈے، ریلوے سٹیشن اور عمدہ سفری سہولتوں کے سبب مشہد غیر ملکی طالبعلموں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ یونیورسٹی آف میڈیکل ساینسز مشہد، مشرقی ایران میں طبی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس میں سات کالجز اور چودہ ھسپتال شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تعلیمی، تحقیقی اور معالجہ کے مراکز بھی موجود ہیں۔ مرکزی لیبارٹری بھی موجود ھے۔ یہاں ۸۵۰ اساتذہ تدریسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اساتذہ بھی شامل ہیں۔ اس یونیورسٹی سے فارسی اور انگریزی زبانوں میں ۲۴ تحقیقی مجلات شایع ہوتے ہیں۔ یہاں ۹ ہزار طلبا و طالبات ۱۸۰ مختلف سطحوں پر تعلیم پا رہے ہیں



